چشم انتظار یار

چشم انتظار یار

Install Times new Roman Font on ur Computer
چشم انتظار یار

چشم انتظار یار

Install Times new Roman Font on ur Computer

غالیوں سے اہلبیت(ع) کی برائت

 

۱۲۴۲۔ امام علی(ع): خدایا میں غالیوں سے بری اور بیزار ہوں جس طرح کہ عیسی بن مریم(ع) نصاری سے بیزار تھے۔

خدایا انہیں بے سہار کردے اور ان میں سے کسی ایک کی بھی مدد نہ کرنا ۔

(امالی طوسی ۶۵۰ / ۱۳۵۰ روایت اصبغ بن نباتہ ، مناقب ابن شہر آشوب ۱ ص ۲۶۳)

۱۲۴۳۔ امام علی(ع): خبردار ہمارے بارے میں بندگی کی حد سے تجاوز نہ کرنا۔ اس کے بعد ہمارے بارے میں جو چاہو کہہ سکتے ہو کہ تم ہماری حد تک نہیں پہنچ سکتے ہو اور ہوشیار رہو کہ ہمارے بارے میں اس طرح غلو نہ کرنا جس طرح نصاری نے غلو کیا کہ میں غلو کرنے والوں سے بری اور بیزار ہوں۔

(احتجاج ۲ ص ۴۵۳ / ۳۱۴ ، تفسیر عسکری ۵۰/ ۲۴)

۱۲۴۴۔ امام زین العابدین(ع): یہودیوں نے عزیر سے محبت کی اور جوچاہا کہہ دیا تو نہ ان کا عزیر سے کوئی تعلق رہا اور نہ عزیر کا ان سے کوئی تعلق رہا۔ یہی حال محبت عیسی میں نصاری کا ہوا ۔ ہم بھی اسی راستہ پر چل رہے ہیں ۔ ہمارے چاہنے والوں میں بھی ایک قوم پیدا ہوگی جو ہمارے بارے میں یہودیوں اور عیسائیوں جیسی بات کہے گی تو نہ ان کا ہم سے کوئی تعلق ہوگا اور نہ ہمارا ان سے کوئی تعلق ہوگا۔(رجال کشی )

نظرات 0 + ارسال نظر
برای نمایش آواتار خود در این وبلاگ در سایت Gravatar.com ثبت نام کنید. (راهنما)
ایمیل شما بعد از ثبت نمایش داده نخواهد شد