X
تبلیغات
رایتل
پنج‌شنبه 23 شهریور‌ماه سال 1385

امام حسین (ع) فرماتے‌ ہیں

نوشته شده توسط سید محمد صادق شرف الدین در ساعت 10:00

•   لَو عَقَلَ النَّاسُ وَ تَصَوَّرُوا المَوتَ بِصُورَتِہِ لَخَرَبَتِ الدُّنیَا
اگر لوگ موت کوعقل سے اس کی واقعی شکل کے ساتھ تصور کرتے تو دنیا ویران ہو جاتی ۔
• 
شُکرُکَ لِنِعمَۃٍ سَالِفَۃٍ یَقتَضِی نِعمَۃً آنِفَۃ
گزشتہ نعمتوں پر شکر کرنا آئندہ نعمتوں کا سبب بنتا ہے
• 
مَن قَبِلَ عَطٰائَکَ فَقَد اَعانَکَ عَلیٰ الکَرَم
جس نے تمھاری عطاکو قبول کر لیا گویا اس نے کرم کرنے میں تمھاری مدد کی
• 
اِتَّقُوا ھٰذِہِ الَاھوَائَ اَلَّتِی جَمَاعُھا الضَّلاَلَۃُ وَمِیعٰادُ ھَا النَّار
ان خواہشات نفسانی سے بچو،جو گمراہی اور آتش جہنم کا مجموعہ ہے
• 
مَن سَرَّہُ اَن یَنسیٰ فِی اَجَلِہِ وَ یَزَادُ فِی رِزقِہِ فَلیَصِلُ رَحِمَہ
جو شخص اپنے موت میں تاخیر چاہتاہو ،اورچاہتا ہوکہ اس کے رزق میں اضافہ ہو تو

اسے چاہئے کہ وہ صلہ رحمی کرے
• 
اَعجَز النَّاسِ مَن اَعجِزَ عَنِ الدُّعَا
عاجز ترین شخص وہ ہے جو دعا کرنے سے عاجزہو
• 
یٰا ھٰذَ ا کَف عَن الغَیبَۃ فَاِنَّھٰا اِدام کلَاب النَّار
اے لوگو غیبت کرنے سے پرہیز کرو کیوں کہ یہ جہنمی کتوں کی خوراک ہے
• 
مَاذَا وَجَدَکَ مَن فَقَدَکَ وَمَا الَّذِی فَقَدَکَ مَن وَجَدَکَ
اس کو کیا ملا جس نے تجھے کھو دیا اور اس نے کیا کھویا جس نے تجھے پا لیا
• 
لاَ یَکمُلُ العَقَلَ اِلَّا بِاتَّبَاعِ الحَقِّ
حق کی اتباع کے بغیر عقل کامل نہیں ہو تی
• 
اَلصَنِیعَۃُ مِثلَ وَ اِبِلِ المَطَرِ تَصِیبُ البِرَّ وَ الفَاجِر
نیکیاں اس مسلادھار بارش کے مانند ہیں جو نیکی اور بدی دونوں کو فیض پہنچاتی ہیں
• 
اَبخَلَ النَّاسِ مَن بَخِلَ بِالسَّلاَم
بخیل ترین انسان وہ ہے جو سلام کرنے میں بخل کرے
• 
رُبَّ ذَنبٍ اَحسَنَ مِنَ الِاعتِذَارِ فِیہِ
بعض گنا ہ ایسے ہیں جو معذرت خواہی سے بہتر ہیں