چشم انتظار یار

Install Times new Roman Font on ur Computer

چشم انتظار یار

Install Times new Roman Font on ur Computer

جنت کی آڑ میں جہنم

بم لگا کر جنت کو چلے

آج کل پاکستان میں دو بہنوں کا خبروں میں کافی ذکر ہے جنہیں خود کش بمبار بہنوں کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ ان بہنوں کا ذکر مجھے کچھ puzzling سا لگتا ہے۔ بمبار طیاروں کا تو سنا تھا، یہ بمبار بہنیں کیا ہوئیں؟ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ ان بہنوں نے خودکش بم دھماکوں کی تربیت حاصل کی تھی۔ یہ پہلی دفعہ سننے میں آیا ہے کہ خود کشی کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ کیا خودکشی کا کوئی simulator تیار کیا گیا ہے اس مقصد کے لیے؟ رپورٹس کے مطابق ان بہنوں کے ماموں گل حسن ، جو کہ پچاس کے قریب اہل تشیع لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا ملزم ہے، نے انہیں اس بات کا قائل کیا کہ بم لگا لو، جنت تمہارے سامنے ہی ہے۔
مذکورہ بالا بہنوں کے طرز زندگی بھی چشم کشا ہے۔ جس طرح خبروں میں ان بہنوں کے گھر کا ماحول اور ان کے معمولات کے متعلق بیان کیا گیا ہے، اس کے مطابق تو یہ گھرانہ ایک مثالی اسلامی گھرانہ ہوگا اور ہمارے کچھ کرم فرماؤں کے نزدیک یہ بہنیں آئیڈ یل مسلم خواتین ہون گی۔ ان بہنوں کی والدہ کے مطابق ان بہنوں کی زندگی کی کوئی خواہش نہیں تھی۔ وہ پردے کی سخت پابند تھیں۔ وہ چھت پر تک نہیں جاتی تھیں ، ان کے گھر میں ٹی وی نہیں تھا، وہ اس حد تک پردہ کرتی تھیں کہ انہوں نے ہاتھوں پر دستانے چڑھائے ہوتے تھے اور علی ہذالقیاس۔ سچ پوچھیں تو مجھے ان خواتین کے بم دھماکوں پر آمادہ ہونے پر کوئی خاص حیرانی نہیں ہوئی۔ ایسی غیر فطری، قبرستان کے سناٹے جیسی زندگی گزارنے والی لڑکیاں اپنی زندگی کا خاتمہ ہی کرنا چاہیں گی۔ ملک بھر کے دماغی امراض کے ہسپتال ایسے ہی مذہبی جنونیوں سے بھرے پڑے ہیں۔ جو ان سے باہر ہیں، وہ جسم سے بم باندہ کر جنت کی راہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ لیکن ان کو معلوم نہیں کہ عاقبت جنت نہیں جہنم ہی ملے گی -آپ کا اس بارے‌ میں‌ کیا نظریہ ہے؟؟

میرزا غالب

جز قیس اور کوئی نه آیا به روئے کار

صحرا مگر به تنگی چشم ِ حسود تھا

 

آشفتگی نے تنقش سویدا کیا درست

ظاهر هوا که داغ کا سرمایه دود تھا

 

تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معامله

جب آنکھ کھل گئی ، نه زیاں تھا نه سود تھا

 

لیتا هوں مکتبِ غم دل میں سبق هنوز

لیکن یهی که رفت ، گیا اور بود تھا

 

ڈھانپا کفن نے داغ عیوب برهنگی

میں ورنه هر لباس میں ننگِ وجود تھا

 

تیشے بغیر مر نه سکا کوهکن ، اسد

سر گشته  خمار رُسوم و قیود تھا